عمران ریاض کی حالت احرام میں گرفتاری پر سخت ردعمل

imah1i1h1.jpg

عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض خان کو حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔۔۔ عمران ریاض خان کو ایئر پورٹ پر احرام میں ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

عمران ریاض کو عدالت سے حج کی اجازت ملی تھی مگر ایف آئی اے اور سیکیورٹی اداروں نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عمران ریاض کو گرفتار کرلیا، عمران ریاض کو کس کیس میں گرفتارکیا گیا ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

عمران ریاض کی گرفتاری پر صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

فوادچوہدری نے ردعمل دیا کہ عمران ریاض کی اس طرح احرام میں گرفتاری عدالتی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔۔ ، حکومت فیصلہ کر لے عدالتی نظام برقرار نہیں رکھنا تو جج صاحبان کو گھر بھیج دیا جائے اور اختیارات پولیس کو سونپ دیں ۔۔
https://twitter.com/x/status/1800738773543583965
علی زیدی نے کہ اکہ زمینی خدا حج پر جانے سے روک رہے ہیں قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1800648636969148738
وقار ملک نے لکھا کہ کلمے کے نام پہ بنے ملک میں حالت احرام میں اغوا کرنا حج سے روکنا ہم نے پاتال کو چھو لیا ہے
https://twitter.com/x/status/1800731537274708426
خرم اقبال کا کہنا تھا کہ حج پر جانے سے روکنا خالصتاً شیطانی خصلت ہے۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1800726656585507108
زبیرعلی خان نے کہا کہ یزید بھی شاید حالت احرام کا احترام کر لیتا ۔۔۔ یہ ہزید سے بھی بدتر ہیں
https://twitter.com/x/status/1800727509732065335
ہرمیت سنگھ نے تبصرہ کیا کہ میرے لئے یہ بات تسلیم کرنا مشکل ہورہا ہے کہ ایک مسلمان ملک کے مسلمان حکمرانوں نے ایک مسلمان صحافی کو اسلام کے بنیادی رکن "حج" کی ادائیگی سے اس وقت روکا ہے جب وہ حالت احرام میں تھا؟
https://twitter.com/x/status/1800641890112475509
صاحبزادہ حامد رضا نے ردعمل دیا کہ احرام باندھے ہوئے حج کے لئے جاتے ہوئے عمران ریاض کی گرفتاری ۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر اللہ اکبر ۔ اب تو کچھ کہنے کے لئے بھی الفاظ نہیں ۔ یقینا خدا کی مار پڑے گی ایک صاحب ایمان مسلمان کو فریضہ حج سے جبرا روکا گیا یقینا خدا کی مار پڑے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1800646456333795366
منظور پشتین نے کہا کہ حج جانے کے لئے عدالتی اجازت کے باوجود بھی عمران ریاض کو احرام پہنے ائرپورٹ سے گرفتار کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔کیا ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید اتنی بڑی جرم ہے۔؟جب بڑے شہروں میں ایسا ہوتا ہے تو ایک بار، صرف ایک بار سوچ لے کہ پریفریز میں آباد محکوم قوموں کا کیا حال ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1800638935434977653
حماداظہر کا کہنا تھا کہ سنئیر نائب صدر لاہور عبدالکریم گرفتار، سیکرٹری اطلاعات لاہور وقاص امجد اغوا، اظہر مشوانی ، شہریار بخاری اور شہباز گل کے بھائی اغوا، علی زمان پر قاتلانہ حملہ اور اب عمران ریاض کی حالت احرام میں گرفتاری۔۔حکمرانوں کی گھبراہٹ اور نتیجاتاً فسطائیت عروج پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800715539373011288
صدیق جان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے اس نظام کو اتنا بے خوف کردیا ہے کہ احرام کی حالت میں حج پر جانے والوں کو بھی عدالتی احکامات کے باوجود اغواء کیا جارہا ہے ۔اغواء کار دھمکیاں دیتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سپریم کورٹ چلے جاؤ گے؟؟؟ہم تمہیں وہاں بھی دیکھ لیں گے ،

صدیق ججان نے مزید کہا کہ یعنی ظالم۔مظلوم کو دھمکی دیتا ہے کہ باقی ظلم تو ایک طرف جو تمہارے ساتھ سپریم کورٹ سے کروائیں گے وہ سب سے بھاری پڑے گا تم مظلوموں پر۔۔۔۔شکریہ قاضی صاحب
https://twitter.com/x/status/1800714484102656191
شیخ وقاص اکرم نے ردعمل دیا کہ جن ججز کے فیصلوں کا مذاق پنجاب پولیس کے تھا نیدار اور افسران روز اڑاتے ہوں اور ان کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوں جیسا کہ عمران ریاض کو پنجاب پولیس نے اغوا کروا کے کیا ہے -

انکا مزید کہنا تھا کہ اب یا تو وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو عدالت میں بلا کر احکامات کے مذاق بنوانے پر اور عمران ریاض کو اغوا کروانے پر برطرف کیا جائے یا پھر اگلی دفعہ فیصلے مت کریں اور بند کردیں عدالتیں اگر یہ فسطائی حکومت آپ کی بات نہیں مانتی
https://twitter.com/x/status/1800680827199582656
فرحان منہاج نے کہا کہ عمران ریاض خان کو کیوں گرفتار کیا اگر گرفتار کرنا ہے ان ججوں کو کرتے جنہوں نے اجازت دی ـ احرام کی حالت میں کسی بے گناہ کو گرفتار کیا ہے تم پر عذاب آئے گا تم ذلیل ہوگے خوار ہوگے تمہاری نسلیں ہی تمہیں زمانے میں ذلیل اور خوار لکھیں گے اور اپنی شناخت نہیں بتائیں گی
https://twitter.com/x/status/1800711374848544871
ارشاد بھٹی نے لکھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ سےحج پر جانےکی اجازت ملنےکےبعدعمران ریاض کو گرفتار کرنا اور وہ بھی احرام کی حالت میں گرفتار کرنا افسوسناک،عمران ریاض حج پر جا رہاتھاملک چھوڑ کر بھاگ نہیں رہا تھا،اس نےملک چھوڑ کر جانا ہوتا تو کب کا جاچکا ہوتا،نہ عدالت کا احترام رہا اور نہ قانون کی حکمرانی رہی۔۔
https://twitter.com/x/status/1800706463532503208
رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران ریاض خان کو روکنے والے کو آخرت اور اللہ سے ڈرا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اگر وہ بدبخت آخرت اور اللہ پر ایمان رکھتا ہوتا تو ایسا کام کیوں کرتا ۔وہ طاقت کت گھمنڈ میں خود کو خدا سمجھتا بیٹھا ہے ۔ فرعون و نمرود کی طرح۔ایسے لوگوں کو خدا کا خوف دلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1800702046724891130

https://twitter.com/x/status/1800633098583064699
https://twitter.com/x/status/1800667594086564147
https://twitter.com/x/status/1800736201806360746
https://twitter.com/x/status/1800715539373011288
 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
jis tarha ki Qanoon ki hukamraani Pakistan mein hay ager yehi kuch jaari raha to Pakistan agley 1000 saal bhi taraqi nahi kar sakta
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
jis tarha ki Qanoon ki hukamraani Pakistan mein hay ager yehi kuch jaari raha to Pakistan agley 1000 saal bhi taraqi nahi kar sakta
اگلے ہزار سال 😂😂😂😂😂😂 اس وقت تک توگریٹر پنجاب ، گریٹر بلوچستان ، پختونستان اور سندھو دیشن بھی بن کر بھی نیست ونابود ہوچکے ہوں اور شاید روبوٹ کی حکومت ہوگی اور کوئی روبوٹ ساری دنیا پر حکومت کر رہا ہوگا اور جاپان یا چائنا اور روس اس عالمی حکومت کے کیپیٹل ہونگے
 

M_Shameer

MPA (400+ posts)
تھتھے یوٹیوبر کی نوٹنکی ناکام۔ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے پکڑا گیا۔۔۔