عمران ملاقات؛عملدرآمد نا کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔

سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

استدعا کی گئی کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کوئی فائدہ اس درخواست کا؟؟؟

ڈنگر کورٹ تو نام ہی ناانصافی کا ہے . سرکاری وکیل کہانیوں کا لولی پاپ سرفراز ڈنگر کے منہ میں دے گا اور زبردست انصاف ہوتا ہوا نظر آنا شروع ہو جائے گا
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

کوئی فائدہ اس درخواست کا؟؟؟

ڈنگر کورٹ تو نام ہی ناانصافی کا ہے . سرکاری وکیل کہانیوں کا لولی پاپ سرفراز ڈنگر کے منہ میں دے گا اور زبردست انصاف ہوتا ہوا نظر آنا شروع ہو جائے گا
Dr Sahab ...
Darkhaast guzaar (Imran Khan) ko bhi maalom hai ki koi faidah nahi..
Ye sab sirf mustaqbil mein ba-taur-e- shahadat k liay hai.
 

Back
Top