غیرملکی ائیرلائن کو اندرون ملک اجازت پر تحفظات،وزیراعظم کو خط

arshad-PIA-pm.jpg


حکومت کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائن کو اندرون ملک فلائٹس کی اجازت ملنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز
(پی آئی اے) سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیرملکی ایئرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت ملنے کے فیصلے پر ملکی ایئرلائنز سراپا احتجاج ہیں، اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں ایئرلائنز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا ہےکہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے فلائی جناح ائیر اور غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ کے مابین فلائٹ آپریشن کا معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
i think it is good

it will bring in the competition and the local airlines will be forced to make their service better.
On the contrary, it sounds good that private airlines are coming and people will have more choice. Whoever comes with better service and prices, will get the business. PIA wants no competition and feed its useless entourage of thousands for one aeroplane.
صرف رشوت خور مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں ، حکومت کا فیصلہ بہت اچھا ہے
At the end, foreign companies will cause outflow of foreign reserves.
But local companies are so inefficient that neither they can provide better service nor a competitive price.
Only profit, profit for local companies without any customer care services.
 

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
Iss qom ka almiya hai, jab tak bamboo nahe milta, kuch nahe kertay, ab bamboo mila hai toh service, prices, quality sub theek hojayega
 

Eigoroll

MPA (400+ posts)
This is a wrong decision. Air Marshal's concerns are valid. Pakistan is a small country with a limited domestic air travel capacity and customers. PIA and other airlines are strapped for cash, and foreign airlines are filled with massive financial resources. Local airlines would never be able to compete. Government should have allowed domestic airlines to develop and flourish. I don't know why our decision-makers exchange long-term development with ad hoc short-term benefits.
 

Back
Top