فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

inamah11i1h.jpg


آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح یاب ہونے پر بھارتی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی 20 ورلڈ میں فتح یاب ہونے پر کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش کردی ہے۔

اس حوالے سے سربراہ بی سی سی آئی جے شاہ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے(یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریبا 4 ارب روپے بنتی ہے)۔

انہوں نے ٹی 20 ورلڈ میں فتح حاصل کرنے پر کھلاڑیوں، مینجمنٹ و کوچنگ اسٹاف اور اسپورٹ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران بہترین اسپورٹس مین شپ، بے مثال صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایک بار پھر یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 177 رنز کا ہدف دیا مگر بھارتی باؤلرز نے تقریبا ہارے ہوئے اس میچ کو جنوبی افریقہ سے چھین کر اپنے حق میں تبدیل کردیا اور جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔