کچھ عرصے میں پاکستان میں معدنیات اور چولستان کی آباد کاری کی اہمیت بڑھ گئی ہے، پوری طاقت لگانے کے بعد علم ہوا ہے معدنیات سے متعلق قوانین کو عمران خان کی منظوری کی ضرورت ہے اور نہروں کو پیپلز پارٹی کی مجبوریوں کی مٹی نے ڈھانپ لیا ہے، عمران خان تو مخالف سہی پیپلز پارٹی تو گھرکا معاملہ تھی وہ بھی بگڑتی چلی جا رہی ہے، الیکشن میں فارم 47 کے کاغذوں سے جو گھر بنا تھا اسے گھر کے ہی چراغ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے، حبیب اکرم
اگر پیپلز پارٹی کو راضی کرنے کیلئے نہریں نہیں بنائی جاتیں تو یہ اس نظام کیلئے بڑا دھچکہ ہو گا، موجودہ نظام اپنی ساکھ نہیں طاقت کی وجہ سے چل رہا ہے، طاقت جب تک آگے بڑھتی رہے تو اس کا کام چلتا رہتا ہے، نہروں کا منصوبہ ن لیگ کا نہیں بلکہ آسمانوں سے آیا ہے، اس کے رک جانے کا مطلب ن لیگ کے سر پر آسمان ٹوٹ گرنا ہو گا، حبیب اکرم
اگر نہریں بنتی ہیں تو پھر پیپلز پارٹی کا سندھ میں بنایا ہوا نظام تو گر رہا ہے، صورتحال یوں رہی تو سیاست بھی ٹھکانے لگ جائے گی، لہذا پیپلز پارٹی کے پاس وفاقی حکومت سے الگ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا، حبیب اکرم
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/0VczNk8r/1.png