فارورڈ بلاک کی افواہیں،شہریار آفریدی،مروت اور شاندانہ گلزار کاردعمل آ گیا

7blojdjjsjrajsjsjafrdmamrwt.png

پاکستان تحریک انصاف میں مبینہ اختلافات کے باعث شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد شیرافضل خان مروت کی طرف سے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے استعفوں کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی افواہیں گردش میں تھیں جن پر پی ٹی آئی رہنمائوں شہریار آفریدی، شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریار آفریدی نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں بیان دیتے ہوئے کہا: میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میں نے اپنے گھر کے تین جنازے اس لیے نہیں اٹھائے کہ میں خدانخواسہ تحریک انصاف میں کسی فارورڈ بلاک کا حصہ بنوں گا، ایک عمران خان ایک پاکستان!

شیر افضل مروت نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے اپنے پیغام میں لکھا: جو عناصر پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ پی ٹی آئی مخالف ہیں، پی ٹی آئی ایک ہے اور خان صاحب کی قیادت میں متحد ہے!

https://twitter.com/x/status/1806604925809357232
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے ہیش ٹیگ لفافے مردہ باد، ہیش ٹیگ عمران خان تو آئیگا استعمال کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں لکھا: میرے تمام پاکستان تحریک انصاف کے بھائی بہنوں کے نام پیغام! میری بجٹ تقریر کے بعد سے میرا فون بلاک ہے اور ابھی ابھی میرا فون کھولا گیا ہے، پتہ چلا ہے کہ مجھے رنگ لیڈر بنانے کی ناکام کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے حوالے سے لکھا کہ: جیو نیوز ہمیشہ کی طرح استعمال ہو رہا ہے، میں پاکستان تحریک انصاف میں کسی بھی فارورڈ بلاک، بیک ورڈ بلاک، ایڈا بلاک
کی ممبر نہیں ہوں۔ میری ایک پارٹی، ایک لیڈر اور ایک ایمان ہے، پاکستان!

https://twitter.com/x/status/1806601721386312117
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پرابلم کا حل اور آسان حل موجود
ہے عمران خان کی بہن کو پارٹی کا قائم مقامہیڈ مقرر کر دیا جائے
اصل فساد کی جڑ پارٹی میں ایک ہی شخصیت ہے وہ ہے اصل فراڈ ہے
اگر پی ٹی آئی نے اپنئ پارٹی اور عمران خان کو بچانا ہے تو علیمہ خان یا لسی بھئ اور لیکن صرف عمران خان کی بہن کو عمران خان کی زاتی ترجمان اور پارٹی انچارج بنا دو
اور عمران خان کا ہر فیصلہ اسی انچارج کے زریعے پبلک ہو
تو پارٹی کا بھی بھلا ہوگا اور گروپ بندی بھئ ختم ہوجائے گی اور فساد کی جڑ کو بھی چین آجائے گا