
پولیس کے مطابق قیدی وین میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی یاسر قریشی بھی تھے جو فرار ہوئے اور یاسر قریشی اسوقت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں موجود تھے۔
جیو نیوز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے یاسر قریشی نے کہا کہ میں اس وقت ایوان پر موجود ہوں، پروڈکشن آرڈر پر یہاں آیا ہوا ہوں اور میرے پیچھے خبر چل رہی ہے کہ میں پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوگیا ہوں۔
یاسر قریشی کے کہنے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1849881982987272341
صحافی عمران ریاض نے کہا کہ رات یاسر قریشی جس وقت پنجاب اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے اسی وقت اسکا نام سنگجانی میں فرار قیدیوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا یاسر قریشی نے پنجاب اسمبلی میں اس جعلی کاروائی کا بتایا تو شیم شیم کے نعرے لگ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1850038828792218016
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس کا نوٹس لے لیا ہے، یادرہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہی یاسرقریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1849872604267675721
یادرہے کہ یاسر قریشی فوادچوہدری کے حلقہ جہلم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/poal1h1i1h.jpg