
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے 15 سالہ سیاسی کیریئر میں چوتھی سیاسی جماعت کو بھی خیر آباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2008 میں سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بننے والے فواد چوہدری کئی سال پرویز مشرف کے ترجمان کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے، تاہم مارچ 2012 میں انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ سے استعفیٰ دیدیا۔
اس کے بعد فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور تعینات ہوئے، یوسف رضا گیلانی کے بعد راجا پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فوا د چوہدری ان کی کابینہ میں بھی اپنے پرانے عہدے پر برقرار رہے۔
2013 کے انتخابات کے بعد فواد چوہدری کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی کا عہدہ مل گیا، تاہم انہوں نے 2016 میں پیپلزپارٹی کو بھی خیر آباد کہہ دیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ روز مسلم لیگ ق میں گزارے اور پھر حسب روایت چھلانگ مارکرجون 2016 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
2018کے انتخابات میں وہ جہلم سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر وزیراطلاعات رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا، انہوں نے کچھ عرصہ بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فرائض بھی سرانجام دیئے ہیں۔
آج انہوں نے اپنی چوتھی پارٹی کو بھی خیر آباد کہہ دیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ اب وہ سیاست سے کچھ عرصہ کیلئے بریک لے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15fawadpartian.jpg