فواد چودھری کے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نواز کا ردعمل

10faadmaryanreponse.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جنیوا میں گلے کا آپریشن کروانے والی ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوا زشریف نے گزشتہ روز سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کروایا ہے، ملک بھر میں ن لیگ کے کارکنان نے مریم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1611439601855434765
ایسےمیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مریم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جلد صحت یابی کی دعا دی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی فواد چوہدری کی جانب سےشدید سیاسی کشیدگی کے اس ماحول میں جاری بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/x/status/1611710360800616452
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
مریضہ کے گلے سے دو بڑے بڑے کپورے کے سائز کے انسانی غدود برآمد
ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے قطر بھیج دیے گئے