فواد چوہدری بھگوڑے ہیں، شبلی فراز کا فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل

shiblai1h1.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھگوڑہ قرار دیدیا اور کہا کہ ان کی بات کا کوئی جواب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو کی اس دوران ان سے فواد چوہددری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا گیا جس بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں۔

شبلی فراز نے اس سوال کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑے ہیں اور بھگوڑوں کی بات کا کیا جواب دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1806281647190327427
شبلی فراز نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات سے متعلق قرارداد کی منظوری سے متعلق سوال کےجواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اس قرار داد کیلئے کوئی لابنگ نہیں کی، ہمیں تو خود اب پتا چلا کہ ایسی کوئی قرارداد منظور ہوئی ہے،امریکہ نےجو اتنی اکثریت سے یہ قرارداد پاس کی ہے تو یہ ان کی مہربانی ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں انتخابات کیسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسی قراردادیں پاس ہوں گی تو دنیا پاکستانی پارلیمنٹ اور اس حکومت کو کس نظر سے دیکھے گی، دنیا نا ہمیں سنجیدہ لے گی اور ہمارے ساتھ معاہدے کرے گی۔

دوسری جانب شبلی فراز کے بھگوڑا کہنے پر فواد چوہدری نے بھی جواب دیدیا ہے۔فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے ٹویٹ کی تائید کردی،جب تک تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ہے عمران خان باہر نہی آسکتے لوگوں نے انہیں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز لینے کیلئے ووٹ نہی دیے تھے لوگوں نے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے ووٹ دیے تھے
https://twitter.com/x/status/1806419280864649315