پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے فوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مجھ پر فیصل آباد اور حسن ابدال میں پانچ موٹرسائیکل چوری کے مقدمے ہیں۔ "لیڈر آف دی اپوزیشن کو موٹرسائیکل چور بنا دیا، سوچ رہا ہوں دکان کھول لوں۔" انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر قائدین سمیت تمام اسیران کو رہا کیا جائے، اور جب تک آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی، ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔ "باہر کے لوگ یہاں سرمایہ کاری نہیں کر رہے کیونکہ یہاں استحکام نہیں۔"
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سانحہ ڈی چوک کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیے۔ "فوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔ ملٹری کورٹ ملٹری کے کورٹ ہیں، اور ان کے فیصلوں کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔"
عمر ایوب نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات ہمارا مطالبہ ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/omer.jpg