فیصل آباد میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر 4 پیزے چھین کر فرار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1853112402386309588
فیصل آباد میں دو رکنی پیزا ڈکیت گروہ سرگرم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے فون کال کے ذریعے معروف پیزا برانڈ پر چار پیزوں کا آرڈر دیا گیا اور ڈلیوری بوائے کو کہکشاں کالونی گلی نمبر 1 میں پیزے ڈلیور کرنے کا پتہ دیا گیا۔

پیزا ڈلیوری بوائے عثمان پیزا لے کر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر چاروں پیزے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ صدر میں دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف پیزا ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی تھانہ صدر کے علاقہ سفیان ٹاؤن میں اسی طرح کی واردات میں دو ڈاکوؤں نے 1800 روپے مالیت کے 2 پیزے لوٹ لیے تھے۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
FIR for Pizza is registered but no progress for thousand of person being abducted by Lanat ho saraka .
 

Back
Top