فیصل واوڈا، فواد چوہدری،عمران اسماعیل کس معاملے پر ایک پیج پر؟

faslah11i1h1h2.jpg

فیصل واوڈا، فواد چوہدری،عمران اسماعیل تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے حوالے سے ایک پیج پر

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے حوالے سے ایک پیج پر فیصل واوڈا، عمران اسماعیل اور فوادچوہدری ایک پیج پر ہیں۔ عمران اسماعیل اور فیصل واوڈا 9 مئی واقعات کی مذمت کرکے علیحدہ ہوگئے تھے مگر 8 فروری الیکشن کے بعد دوبارہ تحریک انصاف میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

فیصل واوڈا بھی تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ چکے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اکثر وبیشتر عمران خان کے خلاف بیانات اور پیشنگوئیاں کرتے رہتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کچھ روز قبل ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی ناقص حکمت عملی کے باعث عمران خان اور بشری بی بی ابھی تک جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ حکومت آئینی، سیاسی جنگ ہار چکی ہے،تحریک انصاف کی کمزور حکمت عملی کے باعث یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، تحریک انصاف کو پہلے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنا ہوگا تب مذاکرات کی بات کریں۔
https://twitter.com/x/status/1803118922561888286
عمران اسماعیل نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ نا ابل ہے- ان کے کسی ایکشن سے یہ معلوم نہیں ہوتا کے یہ خان کی رہائی کے لیے کسی جدوجہد کا ارادہ بھی رکھتے ہیں- فکر صرف یہ ہے کے خان جیل رہے اور میری لیڈری بچ جائے
https://twitter.com/x/status/1806331163994206350
فیصل واوڈا نے بھی کہا کہ عمران خان جیل سے اپنی پارٹی کے طرز عمل کی وجہ سے نہیں آئیں گے کیونکہ لیڈرشپ چاہتی ہے کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں اور انکی سیاست چلتی رہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ جلد باہر آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی پارٹی اور ممبران دھڑوں میں بٹ گئے ہیں اور پارٹی کا طرزعمل عمران خان کو مزید جیل میں ہی رکھے گا کیونکہ جب تک عمران خان جیل میں رہیں گے ان کی سیاست چلتی رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1805947241305092291
ایک اور شو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ ابھی عمران خان جیل میں رہے اور وہ ان کی مقبولیت کافائدہ اٹھائیں علی امین نے بیان دینے کے بعد کہاں کہاں رابطہ کیا اور کیا کیا تسلیاں دیں اور علی امین نےکہا کہ میں نے عمران خان کو مطمئن کرنےکیلئے بیان دیا فیصل واوڈا
https://twitter.com/x/status/1783910272270233897
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ "اگر کوئی معجزہ ہوجائے اور عمران خان جیل سے باہر آجائیں تو یہ عمران خان کے موجودہ قریبی لوگوں میں سے ایک بھی ان کے ساتھ نظر نہیں آئے گا۔" -
https://twitter.com/x/status/1806383089712861216
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
فواد چوہدری نے کل کے انٹرویو میں زور دیا کہ پی ٹی ائی کی موجودہ لیڈرشپ کی بجائے چوہدری پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی بہتر انگیجمنٹ کر سکتے ہیں

Kyun engagement karni hai establishment se? Youthees inquilab nahi la rahe kia?
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایک پیج پر ہوں یا ایک کتاب پر، انکی پی ٹی آئی میں حثیت کیا ہے ؟؟؟

!تُو کون؟ میں چاچا خوامخواہ