فیصل واوڈا کا دعویٰ:کیا واقعی انگلش بولنا اور پڑھنا قابلیت کا معیار ہے؟

faisalvhai11h2.jpg

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خدا کی قسم سوائے مراد علی شاہ کے مریم نواز اور علی امین گنڈا پور انگلش کا ایک پیراگراف نہیں لکھ سکتے ، میں اگر غلط ہوا تو سر کاٹ دینا

اس پر اینکر نے کہا کہ انگریزی کب سے قابلیت کا معیار ہے ویسے؟؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ فائلیں نہیں پڑھ سکتے، یہ ایک پیراگراف نہیں پڑھ سکتے، یہ ہماری قسمت ہے
https://twitter.com/x/status/1867625173421371837
فیصل واوڈا نے انگریزی سے نابلد سیاستدانوں کو ایکسپائرڈ جنازے قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل واوڈا کے بیان پر سوال اٹھایا کہ اگر انگریزی ہی قابلیت کا معیار ہے تو پھر روس، چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی کیوں ترقی کرگئے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سے انگریزی کا ایک پیرا گراف لکھوا لو یہ بھی نہیں لکھ پائے گا۔

صارفین نے مزید کہا کہ جس صوبے کے وزیراعلیٰ کے بارے میں کہہ رہےہیں کہ وہ انگریزی بولتا اور لکھتا ہے، ذرا دیکھیں اس صوبے کی کیا حالت ہے؟

اس پر پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے ایک کلپ شئیر کیا جس میں علی امین گنڈاپور انگریزی پڑھ رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ مراد علی شاہ کے علاوہ کوئی وزیراعلی انگریزی کا ایک پیراگراف تک نہیں لکھ سکتا لیکن وزیر اعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تو یہاں کھڑے کھڑے تقریبا ایک پیراگراف سنا دیا
https://twitter.com/x/status/1867928573975371986
حیدر نقوی نے فیصل واوڈا کی باتوں کو غیر منطق اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کا کہ پاکستان کے فیصل وووڈا کے مطابق روس کے پیوٹن، چین کے شی جن پنگ، فرانس کے میکرون، سعودی عرب کے شاہ سلمان ناخواندہ سربراہان مملکت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1867990652165951575
امبر دانش نے ردعمل دیا کہ تیسری بار سندھ کے منتخب شدہ وزیر اعلیٰ ، مراد علی شاہ صاحب انگریزی میں پیراگراف لکھنے کے باوجود اگر اپنے صوبے کی محرومیاں دور نہ کرسکے، صوبے کے دارلخلافہ شہر کراچی کا نہ کچرا اٹھوا سکے،نہ سڑکیں،نہ ایک یونیورسٹی بنوا سکے، تو ثابت ہوا کہ انگریزی قابلیت جانچنے کا معیار نہیں
https://twitter.com/x/status/1867882004798472409
وسیم عباسی نے انیقہ نثار کے جملے کو اپناتے ہوئے کہا کہ انگریزی کب سے قابلیت کا معیار ہے ویسے؟؟
https://twitter.com/x/status/1867661909073572078
ناصر نے تبصرہ کیا کہ پتہ نہیں پاکستانیوں کے لئے انگریزی جاننا اتنا اہم کیوں ہے۔ بھائ دنیا میں صرف انگریزی جاننے والے ہی ترقی نہیں کرتے۔ جاپان، کوریا، چین اور پورا یورپ انگریزی نہیں بولتا لیکن ترقی کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1868066158165008684
آفاق نے کہا کہ انگلش پڑھنا اور بولنا قابلیت نہیں ہوتا
https://twitter.com/x/status/1867664221879837060
ایک صارف نے خاتون اینکر سے کہا کہ آپ نے فیصل واڈا سے انگریزی کا ایک پیرا گراف کھوار کر دیکھ لینا تھا اپکو اس جاہل کو شٹ اپ کال دینا چاہئیے تھی اور پوچھنا چاہئیے انگریزی کب سے ذہانت یا کارکردگی کا معیار ٹھہرا ؟؟
https://twitter.com/x/status/1867831061625131221
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Wawda is a liar? On paper, Maryam is a double Masters' degree holder. If I am not mistaken, one of her Masters is in English literature.
IF Wawda is right, then we have to question the degrees of Maryam Nawaz Sharif.
Perhaps the paid envoy of Maryam on this forum Rajarawal can shed some light, who is wrong, who is right? 🤣 🤣
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Wawda is a liar? On paper, Maryam is a double Masters' degree holder. If I am not mistaken, one of her Masters is in English literature.
IF Wawda is right, then we have to question the degrees of Maryam Nawaz Sharif.
Perhaps the paid envoy of Maryam on this forum Rajarawal can shed some light, who is wrong, who is right? 🤣 🤣
Maryams entire life is under question. Her admission and ouster from kinnaird and army medical college are folklore
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سالا بہانے بہانے سے مروانے کا کہہ رہا ہے مویش۔

اس کے باپ کا نیچے سے سر کاٹا ہوتا تو یہ پیدا ہی نہ ہوتا
 

Back
Top