
پاکستان تحریک انصاف میں موجود وکلاء کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں انتشار اور عہدوں کی جنگ 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے کے بعد عروج پر پہنچ چکی ہے اور سلمان اکرام راجہ نے تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے فیصل چوہدری کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مختلف وٹس ایپ گروپوں سے بھی نکال دیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری کو میڈیا کے سامنے غیرضروری باتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی طرف سے انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے بعد اپنا مرکزی وٹس ایپ گروپ ڈی ایکٹو کر دیا گیا تھا۔
انتظار پنجوتھہ کی کے اغوا کے بعد فیصل چوہدری کی طرف سے تحریک انصاف کی قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے بانی تحریک انصاف عمران خان سے سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ جھوٹ نہیں بول سکتا، ڈی چوک پر احتجاج اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہوا سب بتا دیا تھا، مجھے عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
دوسری طرف فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے فارغ کرنے پر صحافی عادل نظامی نے ٹوئٹر (ایکس) پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: تحریک انصاف کی نئی قیادت کو سب سے زیادہ خوف فواد چودھری سے ہے، فواد چودھری جس طرح عمران خان کی ٹی وی پر ترجمانی کرتے ہیں نیا کوئی لیڈر نہیں کرپارہا، یہی غصہ فیصل چودھری پر نکلا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے انہیں گروپس سے ریموو کردیا!
https://twitter.com/x/status/1849781022503690328
عادل چودھری کے پیغام پر فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: یہ کون سی قیادت ہے؟ اس سے اچھا تو سٹیبلشمنٹ آفیشلی کوئی صوبیدار لگا دے! سلمان اکرم راجہ پانامہ سے لے کر نواز شریف کا وکیل ہے اور باقی کون لوگ ہیں، سٹیبلشمنٹ نے ہمیں تشدد اور جیلوں میں ڈال کر اپنے نمائندے پارٹی پر مسلط کئے جب عمران خان جیل ہیں، ان کی سیاسی زندگی ہے، جب عمران خان سلاخوں سے باہر آئے یہ نظر بھی نہیں آنے!
https://twitter.com/x/status/1849786581487411447
سلمان اکرم راجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کل میں اپنے کسی چپڑاسی کو فارغ کر دوں تو کیا آپ مجھ سے نیشنل ٹی وی پر سوال کریں گی، میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، وہ جو مرضی بولیں میرے لئے غیر اہم ہیں
https://twitter.com/x/status/1849835152362570238
صحافی زبیر علی خان نے بھی فیصل چوہدری کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر مولانا کے در پر بیٹھے محسن نقوی سے منتیں کرواتے تھے کہ ہماری ملاقات کروا دو، فیصل چوہدری نے یہ کام عدالت کے ذریعے کروادیا اور جا کر ان کی حقیقت عمران خان کو بتا دی۔ سیاست میں تو یہ نکمے تھے ہی وکالت میں بھی اناڑی نکلے!!! ان سے کارپوریٹ کیسز کروالیں، بھائی یہ سیاسی کیسز میں بندہ اندر کروانے کے ماہر ہیں !!!
https://twitter.com/x/status/1849795270298697777
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13fawasalmafwad.png