
لاہور کے علاقہ ملت پارک میں بارش کے باعث چھٹی کرنے پر قاری نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر بچہ برین ہیمبرج کا شکار ہوکر دم توڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق 13 سالہ انس ملت پارک میں مدرسہ میں پڑھتا تھا، بارش کی وجہ سے چھٹی کی،چھٹی کرنے پر مدرسے کے معلم قاری شعیب نے بچے کو ڈنڈوں سے مارا اور زمین پر پٹختا رہا،استاد کے تشدد سے انس شدید زخمی ہو گی
قاری نے بچے کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تاہم قاری کے ساتھی معلم کے کہنے پر بچے کو شدید زخمی حالت میں دو نامعلوم افراد نے بچے کو ہسپتال پہنچایا۔
https://twitter.com/x/status/1704725967313190984
ڈاکٹرز کے مطابق بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھا اور بچے کی حالت نازک تھئ اور زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑگیا
والدین بچے کا انتظار کرتے رہے بچے کے گھر نہ پہنچے پر والدین مدرسہ گئے تو انہیں صورتحال کا علم ہوا جس پر و ہسپتال پہنچے اور پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزیدتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bachih1h112.jpg