Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی خدمات کو حکومت نے خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا ہے،
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر لگانے پر غور کر رہی ہے۔کچھ سینئر بیوروکریٹس کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1856265631454445900
اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر وفاقی حکومت، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو آئندہ چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی خواہشمند ہے اور اس کیلئے جوڑتوڑ گفتگو کا آغاز بھی ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اڑھائی ماہ بعد عہدے کی میعاد مکمل کر لیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ چیف الیکشن کمشنر قائد ایوان (وزیراعظم شہباز شریف) اور اپوزیشن لیڈر (عمر ایوب) کی مشاورت سے تعینات ہوتا ہے۔ اگر ان دونوں کی مشاورت میں اتفاق نہ ہو تو دونوں اطراف سے اپنے اپنے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جاتے ہیں جو ان ناموں میں سے کسی ایک کو تعینات کر دیتی ہے۔
اس پارلیمانی کمیٹی کو سپیکر (ایاز صادق) تشکیل دیتے ہیں جس میں آدھے ممبر حکومتی بینچ سے اور آدھے اپوزیشن بینچ سے ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1856281035748847744

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/S7ZFROh.jpeg