
پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) نے اپنے 6 ناقابل استعمال اور ناکارہ ایئر بس 320 طیارے نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا اور دلچسپی کی حامل کمپنیز کو درخواستیں جمع کرانےکی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے 6 ناکارہ اور ناقابل استعمال ایئر بس 320 طیارے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انجن کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کیلئے معروف کمپنیوں سے پیشکش طلب کر لی گئی ہے۔ قومی ایئرلائن کی جانب سے دلچسپی کی حامل کمپنیز کو 26 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بولی اسی دن 4 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔ اس سے قبل اگست 2021 میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں نیلام کیا تھا ، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔
ذرائع ابلاع کے مطابق اس ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا تھا۔ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 8 لاکھ 44 ہزار روپے رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے 10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/PZ6dq9S/PIA.jpg