Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور قلندرز ٹریلر میں کھلاڑیوں کا عمران خان سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹوشوٹ۔سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے حوالے سے خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں لاہور قلندرز کے سٹار کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم لاہور کے عمران خان انکلوژر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یادرہے کہ پی سی بی کی ویڈیوز اور اہم ایونٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر عمران خان کا تذکرہ نہیں ہوتا جس کی وجہ محسن نقوی اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ ہیں جن کی وجہ سے آج عمران خان جیل میں اور تحریک انصاف مشکلات میں ہے
https://twitter.com/x/status/1908934458444853519
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق لاہور قلندرز نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے سپورٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے اور پی سی ایس ایل ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں اور سپورٹرز کی بڑی تعداد کی آج کل میچز کی بجائے عمران خان کی رہائی پر توجہ ہے
صحافی سہیل رشید نے سوال کیا کہ کیا اسے لاہور قلندرز کا آخری فیصلہ سمجھا جائے؟
https://twitter.com/x/status/1909162767350931543
اعجاز نواب کا کہنا تھا کہ لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا فیصلہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1909165256795967908
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ کہ اچھی مارکیٹنگ سٹریٹیجی ہے جب سے محسن نقویٰ نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کیا ہے، عوام کی کرکٹ میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے۔ پی ایس ایل کے ایونٹ کو کامیاب بنانے اور عوامی دلچسپی بحال کرنے کے لیے عمران خان کے نام کے ساتھ یہ فوٹو ریلیز کی گئی ہے۔ یہ سٹریٹیجی کارگر ثابت ہو گی یا نہیں یہ وقت بتائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1909182315277807771