Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
انیقہ کی شادی چار سال قبل لاہور میں ہوئی ۔ تشدد ہوتا رہا خاتون اور اسکے گھر والے برداشت کرتے رہے صبر کی تلقین کرتے رہے پھر صبر کرتی انیقہ چند روز قبل تشدد کے باعث چل بسی۔ جسم کا کوئی عضو نہیں ہے جہاں تشدد نہیں ہوا۔ بیٹیوں کو تشدد برداشت کی ترغیب کبھی نہ دیں۔ اس سے زیادہ زخم میں نے کرائم رپورٹنگ میں صرف ظل شاہ کی نعش پر دیکھے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1866831980089815521
انیقہ قتل کیس میں ہولناک انکشاف، انیقہ کی والدہ بھی بیٹی کا گھر بچاتے جان سے گئی مگر نہ بیٹی کا گھر بچا نہ سکی۔
https://twitter.com/x/status/1867237029857382596
پولیس کے مطابق ملزم جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور پھر دوران علاج انتقال کرگئی۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ایک روز قبل بیٹی کے گھر پہنچے تو اُسے تمام سسرال والے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے، اس دوران شوہر نے گلے میں پڑا دوپٹے کا پھندا کھینچا جس سے بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی چار سال پہلے شادی ہوئی تھی، جس کے بعد سے تشدد معمول بن گیا تھا، گزشتہ روز نند ، ساس سسر اور شوہر سب ڈنڈوں، بیلٹ اور دیگر چیزوں سے تشدد کررہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/kLSb41i.jpeg