لاہور:کیفے میں لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر امیر زادے نے فائرنگ کردی

gDt0GIPGJZAoizRe.jpg


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک امیر زادے نے کیفے کے عملے پر فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کے مطابق، یہ حملہ اُس وقت ہوا جب کیفے کے عملے نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/x/status/1902784971695112588
پولیس کے مطابق، دو مشتبہ افراد کالے رنگ کے شیشوں والی گاڑی میں کیفے پہنچے تھے۔ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ حملے کے دوران کیفے کا ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ملوث ملزم علی حسن گرفتار کرلیا ہے، جبکہ شریک ملزم فیاض کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1902815660285235377
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،
 

Back
Top