لاہور: 6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، سفاک باپ نے قتل کر کے لاش دفنا دی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
son-killed1731165444-0-600x450.webp


لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے ہی 6 سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو چھپا دیا۔ اطلاعات کے مطابق، مجتبیٰ نامی شخص نے تھانہ باغبانپورہ میں اپنے بیٹے عبدالرحمان کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچہ گزشتہ روز مدرسے سے واپس نہیں آیا۔

پولیس کو واقعے میں کچھ مشکوک پہلو نظر آئے، جس پر تفتیش کے دوران باپ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ دوران تفتیش، مجتبیٰ نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے کو قتل کر کے لاش کو اپنی ورکشاپ میں دفنا دیا تھا۔ اس خوفناک اعتراف نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Back
Top