لبنان میں اسرائیلی پیجر حملے "ماسٹر سٹروک" تھے، بھارتی آرمی چیف

7indiaiarmycheifjksjdkjdk.png

بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے لبنان میں حزب اللہ مخالف پیجرز حملوں کو سراہتے ہوئے اسے ماسٹر سٹروک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف اوپیندر دویدی نے لبنان میں حملے کیلئے اسرائیل کی جانب سے شیل فرم کمپنی بنانے کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کا آغاز اس وقت نہیں ہوتا جب لڑائی شروع ہوتی ہے، جنگ اس وقت شروع ہوجاتی ہے جب آپ منصوبہ بندی کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک چالاک حکمت عملی اپنائی، انہوں نے اپنے اہم دشمن حماس کو نشانہ بنایا اور پھر حزب اللہ کی طرف توجہ مرکوز کرلی، حزب اللہ کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور لبنان میں دھماکہ خیز مواد بھیجنے کیلئے شیل فرم کمپنی کے قیام کی اسرائیلی چال خالص ذہانت پر مبنی تھی۔


خیال رہے کہ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تائیوان سے 6 ماہ قبل 5ہزار پیجرز درآمد کیے تھے، اس ڈیل کی اطلاع موساد کو مل گئی جس کے بعد موساد نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پیجرز کی تیاری کے وقت اس کے بورڈ میں بارود نصب کروادیا، یہ بارودی مواد ایسا تھا جو صرف ایک مخصوص کوڈ کے ملنے پر ہی پھٹ سکتا تھا اور یہ مواد کسی بھی سینسر یا سکینر کی مدد سے تلاش بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
India is an ally of Israel.India has sent many shipments of ammunition and weapons to Israel.For India and Israel,Muslims are the common enemy so it not surprising that India’s are praising Israel.It is a shame that muslim countries have ignored India’s weapons supplies to Israel.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Staging such inhumane attacks are not difficult you moron. But this is voilation of Int laws which terrorist state of Israel and hus touts don't follow and accept
 

Back
Top