لڑکیوں کے اغوا میں ملوث خاتون گرفتار، 16 سالہ لڑکی بازیاب

2kidnapwomen arrest.png

لڑکیوں کے اغوا میں ملوث خاتون پولیس کے ہتھے چڑھ گئی, پولیس نے لڑکیاں اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے 16 سالہ ماہ نور کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا۔

لاہور میں اغوا برائے تاوان سیل نے لڑکیوں کے اغوا میں ملوث خاتون کو گرفتارکرلیا گیا اور تھانہ نواں کوٹ سے اغوا 16 سالہ ماہ نور کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے انکشاف پر3 لڑکیوں کو بازیاب کرایاگیا ، ملزمہ بچیوں کو نوکری کاجھانسہ دےکرغیراخلاقی کام کراتی تھی,پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے2لڑکیوں کوساڑھے3لاکھ روپےمیں فیصل آبادفروخت کیاتھا اوربعد میں اسلام آباد بھجوایا، جہاں سے ہر ماہ 60 سے 70ہزار لیتی تھی,ملزمہ اور اس کا گروہ جعلی نکاح نامے اور اسٹامپ پیپر تحریر کراتے اور بلیک میل کرتےتھے، گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاریوں کیلئےٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

گزشتہ سال شادی اور نوکری کا جھانسا دے کر لاہور سے 500 لڑکیوں کو اغوا کرکے سندھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا, شیخو پورہ پولیس نے لاہور پولیس کی معاونت سے 10 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا تھا,تین مردوں اور تین عورتوں پر مشتمل لاہور میں سرگرم یہ گروہ لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر سندھ کے کچے کے علاقوں میں منتقل کرتا تھا اور پھر انہیں چھوڑنے کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا جاتا تھا,کراچی مقیم لطیفاں بی بی اپنے شوہر خان محمد کے ساتھ مل کر یہ گروہ چلاتی رہی تھی۔
 

cisco

MPA (400+ posts)
Next Level harami in Pakistan/ I am sure Shaitan must be thinking i don't need to visit this place. so many evils