گزشتہ دنوں مانچسٹر ایئرپورٹ واقعے کی ویڈیو آئی جس میں پولیس والا زمین پر پڑے پاکستانی مسلمان کے سر میں کک مارتا ہے۔ سوشل میڈیا پر واویلا مچ گیا ہے ہائے غریب بے چارے پاکستانی مسلمان کے ساتھ ظلم ہوگیا۔ میں نے تب بھی کہا کہ ان مسلمان بھائیوں نے ضرور وہاں ایسی حرکت کی ہوگی۔ کیونکہ پاکستانی ہو اور مسلمان بھی ہو تو وہ گھٹیا حرکات نہ کرے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ آج پوری ویڈیو سامنے آگئی۔ اس سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص کس طرح اچھل اچھل کر پولیس والوں کو مکے ماررہا ہے اور پل بھر میں تین چار پولیس والوں کو اس نے زخمی کردیا، ا س گھٹیا آدمی نے خاتون پولیس آفیسر کے منہ پر مکے مار مار کر اس کی ناک توڑ دی اور وہ زمین پر گرگئی۔ پولیس والے چاہتے تو اس کو گولی بھی مار سکتے تھے۔ مگر انہوں نے اس کے ساتھ بہت نرمی دکھائی ، اس کا دوسرا بھائی بھی پولیس والوں کو تابڑ توڑ ماررہا تھا۔ ایئرپورٹ پر بہت سے اور مسلمان بھی کھڑے تھے جنہوں نے ویڈیوز بنائیں ، بہت سی برقعے والیاں بھی ویڈیو بنا رہی تھیں، مگر ان مسلمانوں کی دو نمبری اور دھوکہ دہی دیکھیے کہ کسی نے بھی پوری ویڈیو شیئر نہیں کی، سب نے اتنی ہی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ مسلمان بھائی مظلوم لگیں۔ یہ تو اب سی سی ٹی وی فوٹیج آئی ہے تو اصل حقیقت کا پتا چلا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5cm1sxz/kldfuoewr.jpg