
معروف قانون دان سلمان اکرم راجا کی دو مختلف مواقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے متعلق رائے پر صحافی عدیل راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اٹارنی جنرل بننے کیلئے اپنی سی وی پیش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد قانونی نکتہ واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے تو پھر اسمبلی کی تحلیل بھی کالعدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد معاملہ اتوار کی صبح پر واپس جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1516527112685244418
جب کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنا اسی سے ملتی جلتی صورتحال پر بالکل مختلف مؤقف اپنایا اور کہا کہ جب یہ سب ہو چکا ہے اور اس کے بعد اگر کہہ دیا جائے کہ استعفیٰ ہوا ہی نہیں ہے تو یہ میری نظر میں غلط بات ہے۔
سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ ان کے نزدیک جب یہ معاملہ عدالت میں جائے گا تو یقیناً عدالت بھی اس معاملے کی تصحیح کر دے گی۔ ان کا نیا مؤقف ہے کہ اب صورتحال کو وہاں واپس نہیں لیجایا جا سکتا جہاں وزیراعلیٰ کے الیکشن سے پہلے تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3salmanakramrajauturn.jpg