"مجھے تو ڈر ہے شہباز حکومت ایتھوپیا اور صومالیہ سے بھی قرض نہ مانگ لے"

12shebazgovtetogpiiaiamdaaad.jpg

بیرون ملک ان لگژری دوروں سے کچھ نکلنے والا نہیں، یہ صرف فوٹوسیشن کیلئے ہے جس سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے: سینئر صحافی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر افتخار درانی نے ٹویٹر پر موجودہ حکومت کے غیرملکی دوروں کے حوالے سے سینئر صحافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پوری دنیا سے امداد مانگنے کے بعد شہباز شریف کا صومالیہ اور ایتھوپیا سے بھی مدد مانگے کا اعلان!

https://twitter.com/x/status/1612838273793298433
سینئر صحافی رضوان غلیزئی کے سوال کہ "موجودہ حکومت کو بیرون ملک دوروں کا بہت شوق ہے جبکہ امداد کے اعلان پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی عباس شبیر کا کہنا تھا کہ جب موجودہ حکومت میں شامل افراد اپوزیشن میں تھے تو ایسا لگتا تھا کہ پورے پاکستان میں ان سے زیادہ بیمار شخص کوئی نہیں ہے۔

لیکن جب سے غیرقانونی وغیرآئینی طریقے سے اقتدار چھین کر حکومت میں آئے تو شہباز شریف، آصف علی زرداری، خواجہ آصف سمیت بہت سے لوگ جو بیماری کی کیفیت میں تھے اب تندرست ہو گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے اور ہم انہیں پارلیمنٹ کی راہداریوں میں دیکھا کرتے تھے تو لگتا تھا کہ ان سے بیمار شخص پورے پاکستان میں کوئی نہیں ہے، جہاں تک غیرملکی دوروں کی بات ہے تو یہ سب لوگ عوام کے پیسوں پر پورے لائولشکر کے ہمراہ پوری دنیا میں عیاشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کا برا حال کر دیا ہے، اور ایسا ایسا جھوٹا بیانیا وہاں بیٹھ کر تیار کیا جا رہا ہے کہ 2 گھنٹے بعد وہ بیانیہ تہس نہس ہو جاتا ہے! ابھی دو انتہائی اہم ملکوں کے دورے کرنے والے رہ گئے ہیں!

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ایتھوپیا اور صومالیہ صرف 2 ملک ایسے ہیں جہاں کا دورہ ابھی کرنا ہے، مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کہ وہاں جا کر بھی کہیں یہ پیسے نہ مانگ لیں اور ایسا لگتا ہے کہ 2 سے 3 ماہ یہ اقتدار میں مزید رہ گئے تو یہ بھی کر گزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان لگژری دوروں سے کچھ نکلنے والا نہیں، یہ صرف فوٹوسیشن کیلئے ہے جس سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اخیییر میں جا کر شہباز پھر صدقہ چور عمران خان سے جا کر بھیک مانگے گا جس نے سارا اکٹھا کیا ہوا صدقہ ابھی تک اپنے نیچے دبا کے رکھا ہوا ہے

Imran held 3 telethon campaigns to raise funds.
Amount PTI claim they received:
1st : Rs 5.22Bn
2nd : Rs 5.1Bn
3rd : Rs 3.57Bn
Total: Rs 13.89Bn
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
اخیییر میں جا کر شہباز پھر صدقہ چور عمران خان سے جا کر بھیک مانگے گا جس نے سارا اکٹھا کیا ہوا صدقہ ابھی تک اپنے نیچے دبا کے رکھا ہوا ہے

Imran held 3 telethon campaigns to raise funds.
Amount PTI claim they received:
1st : Rs 5.22Bn
2nd : Rs 5.1Bn
3rd : Rs 3.57Bn
Total: Rs 13.89Bn
لگتا آج کل زیادہ دیہاڑی مل رہی ہے اسی لیئے بونگی بونگی پوسٹیں کر رہا ہے بھائی
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
میری درخواست ہے کہ پوسٹ دیکھ کر کرنا۔ ان سیاستدانوں نے کچھ دن بعد چلے جانا ہے اور دعا سلام تو بعد میں بھی رہے گی۔ اپنا معیار نا گراؤ
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
میری درخواست ہے کہ پوسٹ دیکھ کر کرنا۔ ان سیاستدانوں نے کچھ دن بعد چلے جانا ہے اور دعا سلام تو بعد میں بھی رہے گی۔ اپنا معیار نا گراؤ
او نہیں نہیں یار - ہم پیار محبت 🥰 نبھانے والے لوگ ہیں
اس کتے سے پانوے پوچھ لو - سالوں سے ہمارا دل کا رشتہ قائم ہے
Citizen X