محسن نقوی کی وزارت خطرے میں؟نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

1mohsinnaqwazarkhatra.png


لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹر، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی اس طرح محسن نقوی کی وزارت خطرے میں آگئی,ایک دن قبل شہری مشکور حسین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہلی کے لیے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے اور آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت وہ سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

https://twitter.com/x/status/1807305842472956158
درخواست میں استدعا کی گئی محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے,لاہور ہائیکورٹ نے مذکور بالا درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ، قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل اعتراض کے ساتھ کیس پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

رواں سال 27 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت 7 سینیٹرز بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں سینیٹرز زلفی بخاری، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈووکیٹ اور راجا ناصر محمود شامل ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
قاضئ فراڈ عیسئ اور عامر فاروق وغیرہ ہیں نا ہڈی راتب حلال کرنے کے لئے اس لئے اس کالئے کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں