مرغی چور کو پکڑو، پولیس سے شکایت کرنیوالے بچے کی ویڈیو وائرل

murghai1h12.jpg


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں ایک بچے پراعتمادانداز میں پولیس اہلکار سے مرغی چوری کی شکایت کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، بچے کا انداز اور گفتگو اتنی معصومانہ ہےکہ دیکھنے والا اس ویڈیو کو شیئر کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ پنجابی زبان میں ایک پولیس اہلکار کو اپنی مرغی چوری کی داستان بتارہا ہے اور پولیس اہلکار سے کہہ رہا ہے کہ مرغی چور کو پکڑ کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1838868010951389565
یونیفارم پہنے بچے نے اپنی کمر پر ہاتھ کر پورے اعتماد سے پولیس اہلکار کو بتایا کہ پہلے ایک دوسرا پولیس والا آیا تھا جس سے میں نے چوزے چوری ہونے کی شکایت کی تھی، اس پولیس افسر نے میری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔

ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار نے بچے کو جواب دیا کہ وہ مرغی چور کے خلاف پرچہ کٹوائے گا، بچے نے سوال کیا کہ پرچہ کٹوانے کیلئے پیسے کتنے لگیں گے؟ پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ پرچہ کٹوانے کے کوئی پیسے نہیں لگیں گے۔

بچے کی معصومانہ گفتگو اور پراعتماد انداز نے لوگوں کی توجہ فورا ہی اپنی جانب کھینچ لی، لوگوں نے اس ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا بچے کی تعریف کی اور پولیس سے بچے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مرغی بازیاب کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عائشہ بھٹہ نے تبصرہ کیا کہ ہم سے زیادہ تو اس بچے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعلقات ہیں
https://twitter.com/x/status/1838845001780072733
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Son, police can't catch those who looted the country how can they catch the thief who stole your chicken.
 

Back
Top