مریض بن کر ڈاکٹر کو گھر بلاکر نازیبا ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ

12docmareezzmvideo.png

اٹک میں مریض بن کر چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کو گھر بلا کر اس کی نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں ایک ڈاکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہےجس میں ایک لڑکی سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ایک مریضہ لڑکی نے فون کرکے کہا وہ بہت بیمار ہے اور اسپتال نہیں جاسکتی لہذا اسے گھر پر ہی چیک اپ کے بعد دوائی دے جائیں۔

ڈاکٹر کے مطابق جب میں لڑکی کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اوروہاں سے لڑکی نے مجھے اندر آنےکا کہا، میں جب اندر پہنچا تو اچانک پولیس کی یونیفارم پہنے چار افراد اندر داخل ہوگئے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان نے زبردستی میری ایک نازیبا ویڈیو بنائی اور مجھے بلیک میل کرکے مجھ سے95 ہزار روپے چھین کر ڈھائی لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے شکایت کنندہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
yeh zabardasti kon video banata hai doctor sahab?

Bus aap seduce ho gai aur larki nai video bana li.. ab mazay karo
 

Back
Top