
پنجاب کالج واقعے پر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو دہشتگرد قرار دیا ہے اور پنجاب کالج کا بھرپور دفاع کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے، پنجاب کالج میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، کہانی گھڑی گئی جس کا وجود ہی نہیں،طلبا کو سازش کے ذریعے استعمال کیا، انتشار کی کال کی ناکامی کے بعد گھٹیا منصوبہ بنایا
مریم نواز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف انکے حامی یوٹیوبرز انکے حامی ٹک ٹاکرز اور چوہدری پرویز الہی کی فیملی اس سب کھیل میں شامل ہیں،پنجاب کالج واقعے میں چوہدری پرویز الٰہی کی فیملی بہت ایکٹیو رہی۔ ان سب کی گرفتاریاں آج سے شروع ہںونگی
https://twitter.com/x/status/1846495679796896057
مریم نواز نے اعلان کیا کہ جو جو لوگ اس میں ملوث ہیں چاہے اس کا تعلق میڈیا سے یا اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہو یا اس کا تعلق پرویز الہٰی کی ق لیگ سے ہو ان کو پکڑا جائے ۔ کریک ڈاؤن کیا جائے ۔
اس پر مونس الٰہی کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور ک بی بی مریم نواز اقتدار کے نشے میں اتنی دھت ہے کہ اسے یہی نہیں پتہ کہ چوہدری پرویز الٰہی صاحب پی ٹی آئی میں ہیں اور ان کا ق لیگ سے کوئی تعلق نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ تو اس نالائق ٹک ٹاکرز کی اتحادی ہے
https://twitter.com/x/status/1846506306942738493
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pmlan1h1h1i22h.jpg