مریم نے اپنی تقریر کے دوران کوئی 20 مرتبہ عمران خان کا نام لیا،مظہرعباس

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1891917671370756244
گزشتہ روز کامران شاہد کا پروگرام عمران خان کے گرد گھومتا رہا، اس پروگرام میں مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مریم نے آج جلسے میں تقریر کے دوران کوئی بیس مرتبہ عمران خان کا نام لیا،جب سیاست میں آپ اپنے مخالف کا دس بار نام لیں تو اس کا مطلب آپ کا مخالف پاپولر ہے

صحافی مظہر عباس نے کہا کہ ابھی عابد شیر علی نے پانچ چھ بار عمران خان کا نام لیا، مریم نے آج جلسے میں تقریر کے دوران کوئی بیس مرتبہ عمران خان کا نام لیا،جب سیاست میں آپ اپنے مخالف کا دس بار نام لیں تو اس کا مطلب آپ کا مخالف مشہور ہے،اِن کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا یہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے دیں،

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی تقریر میں مسلسل عمران خان کا نام تھا، جب آپ اپنی تقریر میں 10 مرتبہ عمران خان کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں اسکی کوئی وقعت نہیںاگر کوئی وقعت نہیں پھر آپ اس کا بار بار نام کیوں لیتے ہیںکامران اگر آپ لاہور عوام میں نکلیں اور پوچھیں وہ کس کیساتھ آپ کو لگ پتا جاۓ گا

احمد اویس کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس وقت شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور وہ جس طریقے کی سیاست کر رہی ہیں وہ ملک کو برباد کر دیگیوہ ہر چیز کو بندوق کے زور پر منوانا چاہتی ہیں، عدلیہ ہو یا صحافت سب کو اپنے زاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں ایسے قانون بنوا رہی ہیں جس میں صرف تباہی ہے
https://twitter.com/x/status/1891932638585196671
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا عرصہ جیل میں رہیں گے، تب تک باہر والے بھی جیل میں ہی رہیں گے۔ یہ حکومت اس وقت جیل میں ہے۔۔ عمران خان، عمران خان، عمران خان۔۔ نہ تصویر ہے، نہ بیان ہے، نہ تقریر ہے، اس کے باوجود عمران خان ڈسکس ہو رہا ہے۔ مریم نواز کا ہدف بھی عمران خان ہے"
https://twitter.com/x/status/1891876973422461428
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مرشد ہستی ہی ایسی ہے کہ مخالف صنف اسکے نام کی تسبیح سارا دن نہ کرے تو اسکا دن نہیں گزرتا
 
Last edited:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Black And White Love GIF
IK
 

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)

Back
Top