
ملک بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہےاور اب چوروں نے خدا کے گھر (مسجد) میں لگے ہوئے چندہ کے باکس سے بھی پیسے چوری کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں ڈاکوئوں نے خدا کے گھر (مسجد) میں لگے ہوئے چندہ باکس سے ہزاروں روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئےجس کے بعد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکوئوں نے سندر کے علاقے میں واقع ایک مسجد کے امام کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور چندے کے باکس سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات میں ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر مسجد کے چندہ باکس سے 28 ہزار روپے چرائے اور جاتے ہوئے امام مسجد کے کمرے کی چابی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
سندر پولیس واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق واردات 3 ڈاکوئوں نے کی جومسلح ہو کر آئے اور امام مسجد کو یرغمال بنا کر 28 ہزار روپے لوٹ لیے اور جاتے ہوئے مسجد میں واقع امام مسجد کے کمرے کی چابی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق مسجد میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے تینوں ڈاکوئوں کے حلیے نوٹ کر لیے گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں چوری کرنے والے ڈاکوئوں کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے اور سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chandamhai11h2.jpg