
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے اور معاشی تباہی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا حوصلہ ہے کہ آپ ان پر تنقید کررہے جو آپ کی لوٹ مار سے پیدا کی ہوئی خرابی کو دور کررہے ہیں، آپ ان پر تنقید کررہے ہیں جو آپ کی نااہلی، غلط ترجیحات کی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے عمران خان کو مخاطب کیے بغیر کہا کہ آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کی، اس خرابی کو دور کیا جارہا ہے، آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کو معاشی بحران کی جانب دھکیلا،اب آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1631271125840699394
مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر دیگر اداروں کو بھی آڑےہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سب میں ہمیں انہیں نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے عمران خان کو چار سالوں تک پالا، اور آج عدلیہ میں موجود ان کی باقیات کو بھی مت بھولیں جو انہیں مسلسل سہولت کاری فراہم کررہی ہیں، مگر یاد رکھیں اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1631272158025641984
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی ڈھٹائی دیکھو کہ وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کررہے ہیں، یہ اپنا گند ان کے سرڈال رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1631280651876876289
خیال رہے کہ عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں موجودہ دور حکومت میں آنے والے معاشی بحران، ڈالر کی قدر میں کمی اور بدترین مہنگائی کی شرح کا اپنے دور سے موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے 11 ماہ میں روپے کو عملا ذبح کردیا ہے، اس سے بیرونی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا، مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قوم اس وقت تبدیلی حکومت کی سازش کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے، جس سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نےمجرموں کو قوم پر مسلط کیا۔
https://twitter.com/x/status/1631237362104532994
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-imrnahaa.jpg