معاشی تباہی کے زمہ دارعمران خان ہیں؟سعد رسول کاوزیراعظم کے دعوے کاپوسٹمارٹم

14saaadrassolkhaashehbaz.jpg

بے شک وزیراعظم شہباز شریف یہ کہتے رہیں کہ ان کا کوئی قصور نہیں ہے، آپ جس کو چاہیں مورد الزام ٹھہراتے رہیں، عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا!

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں ایک سوال پر کہ "وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر معاشی تباہی کے جو الزامات لگائے ہیں کیا وہ درست ہیں؟" کا جواب دیتے ہوئے معروف وکیل وتجزیہ نگار سعد رسول کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں جو پچھلے 40 سال میں سے 30 سال اس ملک پر حکومت کر رہی تھیں اور اب پھر سے اقتدار میں ہیں وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کا کوئی قصور نہیں، سارا قصور عمران خان کا ہے۔


انہوں نے طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی قصور نہیں، 1990ء میں ملک میں جو دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں انہیں واپس بہانا چاہ رہے ہیں بلکہ ساتھ میں شہد کی نہریں بھی بنانا چاہ رہے تھے لیکن درمیان میں 36 مہینے کیلئے ایک شخص عمران خان اقتدار میں آیا اور اس نے پچھلے 70 سال سے بہترین طریقے سے چلنے والی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ کیا پاکستان کے عوام اس بات پر یقین کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو معاشی بحران کا موردالزام ٹھہرانے کی منطق کی سمجھ نہیں آرہی! آپ ابھی جا کر ملک میں عوام سے پوچھ لیں، رپورٹس موجود ہیں، ملک بھر کے میڈیا اداروں کی طرف سے سروے کروائے گئے جس سے پتا چلتا ہے کہ عوام ان کے کسی موقف کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے! بے شک وزیراعظم شہباز شریف یہ کہتے رہیں کہ ان کا کوئی قصور نہیں ہے، اس سب کا قصوروار کوئی اور ہے! آپ جس کو چاہیں مورد الزام ٹھہراتے رہیں، عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا!

انہوں نے کہا کہ کیا عوام نے نہیں دیکھا کہ 1985ء میں بھی آپ ہی کے بڑے بھائی پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے! پھر وزیراعظم منتخب ہوئے! پھر آپ کے دوسرے اتحادی اقتدار میں آگئے، پھر آپ کے بڑے بھائی وزیراعظم بن گئے! آپ خود بھی 4 دفعہ وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں! اب آپ وزیراعظم ہیں، اس کے بعد بھی اگر آپ کہیں کہ عمران خان کی وجہ سے ملک نہیں چل رہا! تو کوئی آپ کی بات کا یقین نہیں کرے گا!
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نون لیگ ماضی میں اپنی نااہلی کا ملبہ پی پی پر ڈالتی تھی اور پی پی نون لیگ پر. اب دونوں اپنے کئے دھرے کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالتے ہیں