معافی ملنے فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ احاطے میں سجدہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

faiak1h11i1h21.jpg

سپریم کورٹ سے معافی ملنے اور توہین عدالت کا نوٹس واپس ہونے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ کیا ۔

فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ ریز ہو گئے۔فیصل واوڈا سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کئے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1806646631128781230
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر لی ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔

فیصل واوڈا کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین فیصل واوڈا کو خوب طنز کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اینکر عمران ریاض نے اپنی ویڈیو میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والے فیصل واڈا نے سپریم کورٹ سے نہ صرف غیر مشروط معافی مانگی بلکہ وہ معافی ملنے کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے ہی میں سجدہ ریز بھی ہوگیا، کچھ لوگوں کے کمنٹس کے مطابق سجدہ کرتے وقت واڈا کا رُخ راولپنڈی کی جانب تھا
https://twitter.com/x/status/1806937940301414578
صحافی محمد اشفاق نے ردعمل دیا کہ فیصل واوڈا نے نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا توہین عدالت کرنے والوں کو ترازو کے سامنے سجدہ ریز ہونے پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1806624903564607655
علی زئی نے تبصرہ کیا کہ تاریخ گواہ ہے انہوں نے ہمیشہ طاقت ور کو سجدہ کیا ہے اور کمزور سے زبردستی خود کو سجدہ کروایا ہے ،وہ دیکھو طاقت ور کے آگے گھٹنے زمین پر رکھ کر ناک رگڑنے والا ٹُنڈا ہوا فیصل واوڈا اللہ کے دوست عمران خان کو مائنس کرے گا
https://twitter.com/x/status/1806629310754689161
جاسم چٹھہ نے تبصرہ کیا کہ فیصل ووڈا نے تو یہ بھی کہا تھا فٹ بال بناؤں گا کل مرحوم چوکھٹ پر سجدہ کرتے پائے گئے۔ اسی طرح مخصوص نشستوں پر بھی سجدہ کرتے پائے جائیں گے۔ فائز عیسی کے پاس اکثریت ہوتی تو پہلے دو سماعتوں میں فیصلہ ہو چکا ہوتا۔ قاضی صرف ٹائم بائے کرتا ہے کہ ہو سکتا کوئی جج مینج ہو جائے مگر قاضی صاحب ہن او گلاں نئیں ریاں۔ عامر فاروق دے فیصلے دے خلاف ججز دا فیصلہ آ سکدا اے تے کاکا تیرے خلاف وی آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1806733657362858459
میر محمد علی خان نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا۔ بہادر انسان۔ سُپریم کورٹ کی دہلیز پر سجدہ ریز۔ اب کوئ فتویٰ آئیگا اس پر۔
https://twitter.com/x/status/1806625427936465324
شمس خٹک نے کہا کہ غلط فیصلے اور غداری ایک اچھے بھلے انسان سے کیا کیا کرواتی ہے کراچی کے ایک بڑے بزنس مین فیصل واوڈا کا قاضی کی چوکھٹ پر سجدہ۔ استغفر اللہ
https://twitter.com/x/status/1806646934695809453
محمد مدنی نے طنز کیا کہ تیرے در پہ کھڑے ہو کر سجدہ ریز ہوگئے کیا کہنے بھئی واہ سارے گناہ دھل گئے کمال ہوگیا جی
https://twitter.com/x/status/1806636301057237053
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


سجدہ ماتھے کو زمین پر ٹیکنے کو کہتے ہیں
مختارے کا کہنا ہے کہ سجدہ تو یہ کسی طرف سے نہیں لگ رہا، ہاں "کازی" کو دعوت کا تاثر ضرور مل رہا ہے
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)


سجدہ ماتھے کو زمین پر ٹیکنے کو کہتے ہیں
مختارے کا کہنا ہے کہ سجدہ تو یہ کسی طرف سے نہیں لگ رہا، ہاں "کازی" کو دعوت کا تاثر ضرور مل رہا ہے
Jab ya goon sajda kar rahy tha tou kisi jawan ko chayea tha iss key butt per kick karta.
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)


سجدہ ماتھے کو زمین پر ٹیکنے کو کہتے ہیں
مختارے کا کہنا ہے کہ سجدہ تو یہ کسی طرف سے نہیں لگ رہا، ہاں "کازی" کو دعوت کا تاثر ضرور مل رہا ہے
Bund tey Litar marnay chaheay issay dramay baaz ko