معدنیات کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے،گنڈاپور

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اہم پیغام
معدنیات کے حوالے سے صوبے کے مفادات اور اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے بعض عناصر کی طرف سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1909621389101060483
وزیرِ اعلیٰ شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف
https://twitter.com/x/status/1909854308880744832

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے۔

بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیا وزیرِ اعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کا واضح مؤقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ ترامیم کا مقصد شعبۂ معدنیات کو مضبوط اور منافع بخش بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترامیم پر اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔


Source


https://twitter.com/x/status/1909940285599281388
https://twitter.com/x/status/1909932162473742803
 
Last edited by a moderator:

Back
Top