معروف کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1911169543722119283
نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق کامیڈین جاوید کوڈو بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا کولہے کی ہڈی کا آپریشن بھی کیا گیا۔

جاوید کوڈو 3 بیٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انکے صاحبزادے شیرا بھی آج کل کامیڈین کے طور پر نجی چینل سے وابستہ ہیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله مرحوم کی خطائیں معاف کرے اور مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین


He was a thorough gentleman

RIP.


 

Back
Top