
معیشت بہتر نہیں ہوئی تو عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فائدہ کیا ہوا؟ ہمیں لکھ کر دے دیں کہ بجٹ کے بعد انتخابات ہو جائیں گے تو ہم اطمینان سے بیٹھ جاتے ہیں: ایاز امیر
سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں اداروں کے مابین جاری کشمکش بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ادارے کی بے توقیری کا رونا رویا جا رہا ہے لیکن پاکستان کا کیا حال کر دیا ہے وہ کوئی نہیں دیکھ رہا۔ موجودہ حکومت نے ضد پکڑی ہوئی تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہو گئے ہیں کہ پنجاب میں انتخابات نہیں کروانے کیونکہ تحریک انصاف کی متوقع جیت انہیں ہضم نہیں ہونی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1654552094458933248
ایاز امیر نے کہا کہ کیا حکومت کی اس کامیابی کے بعد برآمدات بڑھیں، معیشت سنبھلی، وزیر خزانہ کی معیشت پر گرفت مضبوط ہوئی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ! اگر ایسا نہیں ہوا تو کیا فائدہ؟ انہیں ایک سال میں صرف یہی کامیابی ملی ہے کہ انتخابات رکوا دیئے، زمان پارک پر حملہ کر دیا۔ عوام کو بتائیں کہ گزشتہ سال اپریل میں حکومت گرانے کے بعد سے اب تک آپ نے کیا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمارا تو کشکول بھی بے توقیر ہو چکا، کوئی کچھ دینے کو تیار نہیں ہے۔ موجودہ حکومت عمران خان پر احسان کر رہی ہے، وہ اب تک اقتدار میں ہوتے تو اس ساری تباہی کی ذمہ داری ان پر ہوتی۔ ہمیں لکھ کر دے دیں کہ بجٹ کے بعد انتخابات ہو جائیں گے تو ہم اطمینان سے بیٹھ جاتے ہیں۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہہ رہے کہ انتخابات آئینی طور پر ایک سال آگے بھی جا سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayazmashsiahs.jpg