ملئے تحریک انصاف سندھ کے نئے نائب صدر فاروق چانڈیو سے

fai1i11h1.jpg

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر فاروق احمد چانڈیو کو پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے،فاروق چانڈیو کی فیسبک ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پروفائل وزٹ کریں تو وہاں کئی نامناسب ویڈیوز لگی ہوئی ہیں جس میں وہ خواتین کیساتھ ڈانس کررہے ہیں، سوئمنگ پول میں انکےس اتھ نہارہے ہیں اور الٹی سیدھی حرکات کررہے ہیں۔

فاروق چانڈیو کو تحریک انصاف سندھ کا نائب صدر بنانے پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین حلیم عادل شیخ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کا سندھ سے جنازہ نکالنا چاہتے ہیں اسلئے انہوں نے ایک ٹک ٹاکر کو سندھ کا سینئر نائب صدر بنادیا ہے۔

فاروق چانڈیو نے اپنے خلاف چلنے والی نامناسب ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہ اکہ میں بیرون ملک میں پڑھتا رہا ہوں اور میری وہ ویڈیوز میری کردار کشی کیلئے اپلوڈ کی جا رہی ہیں میں 2002 سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1823067479775887576
رائے ثاقب کھرل نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے نئے نائب صدر۔ جا سمرن جی لے اپنی زندگی کو چانڈیو صاحب نے بہت سیریس لیا
https://twitter.com/x/status/1823290290301550966
مجھے لگا تھا آپ کچھ احساس کرتے ہوئے یہ نوٹیفیکشن واپس لیں گے لیکن افسوس! آپ لوگوں نے تو نو مئی کے بعد بھی کچھ نہیں سیکھا۔آپ کا لگایا ہوا یہ مسخرہ سندھ میں انقلاب برپا کرے گا؟نوابشاہ کی مشکل سیاست کا یہ حل ڈھونڈا ہے آپ نے؟اپنے الفاظ اور اس نمونے کی حرکتوں پر خود ہی غور کریں
https://twitter.com/x/status/1823287432495894761
چھوٹے زرداری صاحب کا مقابلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے سندھ میں کیا شاہکار ڈھونڈا ہے۔۔۔ حلیم عادل شیخ مبارکباد کے مستحق ہیں
https://twitter.com/x/status/1823290654811705657
فیصل خان نے تبصرہ کیا کہ پی ٹی آئی سندھ کا نیا ٹک ٹاکر نائب صدر فاروق چانڈیو کراچی میں آج رات ریلی کی تیاریوں میں مصروف۔اسے عہدے سے فوری ہٹائے اور یہ عہدہ ان لوگوں کو دیں جو مستحق ہیں اور جنہوں نے مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1823287976962494717
یوسف سعید نے تبصرہ کیا کہ ٹھنڈ رکھیں۔۔ یہ تحریک انصاف سندھ کا نیا نائب صدر ہے
https://twitter.com/x/status/1823291264726401526
 

GuyFawkes

Politcal Worker (100+ posts)
I don't think he is serous person for such a powerful position
but apart from that if he has not stolen millions from his countrymen, like most of the PMLN or PPP have and He is having a good time doing silly things that don't hurt anything other then his own repute, I don't see any problem with his conduct, it is his personal life.
 

Back
Top