
لاہور پولیس کے 2 اہلکاروں کا پکڑی گئی منشیات 'آئس' غائب کرنے اور رشوت کے عوض دو ملزمان کو چھوڑنے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل سے منشیات غائب کرنے اور کرپشن میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے چارج شیٹ تیار کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری میں دو اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔
چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر سہیل لیاقت اور اے ایس آئی محمد یوسف نے تین منشیات فروشوں زاہد، علی رضا اور عظیم کو پکڑا جن سے 20 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کے عوض دو ملزمان علی اور عظیم کو چھوڑ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1454818529321103361
چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بیس گرام کے بجائے صرف 7 گرام آئس کا مقدمہ درج کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10%20lahorpolice.jpg