ملک صحیح راستے پر چلا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہ سکتی ہے،رانا ثنا

ranashai11h1h.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر ملک صحیح راستے پر گامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اپنے کردار تک محدود رہنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح معنوں میں معاشی و سیاسی طور پر درست راستے پر چلتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت اپنے آئینی کردار تک محدود رہنے کیلئے تیار ہے، میں یہ بات پورے یقین اور معلومات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی بھی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت اقتدار میں ہے، وزیراعظم ان کی جماعت سے ہے اور پنجاب کی وزیراعلیٰ ان کی بیٹی ہیں، نواز شریف کا کام حکومت کی قیادت ، مشورہ و تجزیہ دینا ہے، وہ یہ کردار بخوبی نبھارہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صورتحال اور موقع بہت اہم ہیں، جہاں ضرورت پڑے گی نواز شریف اپنا کردار ادا کریں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی ضرورت نہیں ہے، جب وقت آئے گا تو نواز شریف ہی معاملات دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کبھی یہ نہیں کہتے کہ ہم نہیں بیٹھیں گے، وزراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں میں قومی اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دی اور انہیں معاشی و سیاسی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی مگر اس کے باوجود یہ اپنی ضد پر اڑے رہے ہیں، پی ٹی آئی مسلسل کہتی ہے کہ وہ ہم سے بات نہیں کریں گے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یعنی وزیر اعظم کا مشیر یہ تسلیم کررہا ہے کہ استبلشمنٹ کی موجودہ قیادت اس وقت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے آئین توڑ رہی ہے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرکے اور اسکے بقول اگر ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہو جائیں تو اسٹبلشمنٹ کی قیادت آئین شکنی والا اپنا کردار ختم کرنے کے لئے تیار ہے
اسکا مطلب ہے آئین توڑنے کا جرم ہورہا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جب تک نونی اور پپلی اس ملک کی سیاست میں ہیں ملک صحیح راستے پر چل ہی نہیں سکتا . عصر حاضر کے ان فتنوں اور ڈاکوؤں کا قلع قمع بہت ضروری ہے . یہ رہے تو ملک نہیں بچے گا