منتخب اراکین اسمبلی کا شکریہ جو اڈیالہ کے باہر یکجہتی کے لئے پہنچے۔ مراد

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
منتخب اراکین اسمبلی کا شکریہ جو اڈیالہ کے باہر یکجہتی کے لئے پہنچے۔ آپ کے کل اڈیالہ اور آج اسمبلی میں بھرپور احتجاج اگر اس طرح مسلسل رہے اور یہ پیغام واضح دیا جائے کہ ہمارا لیڈر ان کی اہلیہ بشری بی بی، ہماری دیگر قیادت و کارکنان ناحق جیل میں ہیں، ہمارے گھر توڑے جا رہے ہیں، ہماری قیادت اور کارکنان پر جبر ہو رہا ہے، سیدھی گولیاں چلائی گئی ہیں تو پھر بزنس ایز یوژول کیسے چل سکتا ہے؟ آپ دیکھ رہے ہونگے کہ کارکنان بھی کل سے آپ کو کس طرح سپورٹ کر رہے ہیں۔۔

سندھ کی قیادت، کارکنان و نوجوان سندھ کے حقوق پر ڈاکے کے خلاف اور عمران خان کی رہائی و آئین کی بحالی کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں امید ہے ان کی تیاری فیصلہ کن تحریک میں اہم کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان کے کارکنان، مقید خواتین و بلوچستان کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی تحریک کی تیاری میں بھی مگن ہیں۔ پنجاب تاریخی فسطائیت کے باوجود مقابلہ کر رہا ہے چاہے وہ الیکشن ۲۰۲۴ ہو یا ۲۳ مارچ کی رات ہو، پنجاب کی قیادت و تنظیم، میٹنگز کے بعد موبالئزیشن کرنے جا رہی ہے، تمام کارکنان تنظیم کی طرف سے جاری کردہ شیڈول میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

پختونخواہ کے صدر و تنظیم نے کنونشنز کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور مزید ایونٹس کی تاریخوں کا بھی اعلان ہوگا سب مل کر ان میں شرکت کریں۔ آج بھی کراچی سمیت راولپنڈی، شانگلہ اور مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اپنے شہروں کے احتجاجی شیڈول سے خود کو باخبر رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی فیصلہ کن تحریک کے لئے دی گئی ذمہ داری بھی نبھائیں تاکہ پارٹی کی طرف سے جب بھی کال ہو تو ہماری تیاری پوری ہو۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی رگوں میں مزاحمت دوڑتی ہے تحریکیں انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھی ہیں وہ بھی عمران خان کی رہائی اور آئین کی بحالی کی تحریک میں اہم کردار ادا کرینگے۔

یاد رہے آپ کے اتحاد میں آپ کی کامیابی ہے اور جب نظریہ ایک ہو، مقصد ایک ہو، جبر و فسطائیت کا مقابلہ کرکے جب ایک مقصد کے لئے کوشش کر رہے ہوں تو پھر اپنے گھر کی لڑائیوں کو اپنے رستے کی دیوار نہیں بنایا کرتے ۔

https://twitter.com/x/status/1910030200307327022
 

Back
Top