موجودہ حکومت ہماری نہیں،ایک بندوبست کے تحت حکومت دی گئی، جاوید لطیف

javhdi1h1314.jpg


سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے ارینجمنٹ کے تحت حکومت لینے کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہتا آیا ہوں اور آج بھی کہہ رہا ہوں اور اعتراف کر رہا ہوں، یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت ایک ارینجمنٹ کے تحت دی گئی ہے اور ہم نے مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی گردن پیش کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میاں نوازشریف خاموش کیوں ہیں؟ اور ساری سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد کیوں ہو رہی ہے؟ ووٹ بینک میں پی ٹی آئی یا ن لیگ میں کوئی آگے ہے پیچھے مگر ایک فرق ہے کہ دنیا کے ذرائع ابلاغ ہمیں ویسے ہی ہمیں چور یا ڈاکو اسی طرح کہہ رہے ہیں جیسے ان کی ضرورت ہے یا 2014ء میں یہاں کے لوگوں کی ضرورت تھی!
https://twitter.com/x/status/1811061404046082553
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت نہیں ہے، یہ ان کی حکومت ہے جنہوں نے یہ ارینجمنٹ کیا ہے، اس ارینجمنٹ میں مجھے سادہ اکثریت نہیں لینے دی گئی۔ میں ذمہ داری سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ خدا گواہ ہے جس طرح پک اینڈ چوز ہوا،یہ تمیز ہی ختم ہو گئی تھی کہ کونسی جماعت آگے ہے یا پیچھے؟ یہاں بہت کچھ ہوا ہے۔

پروگرام اینکر کاشف عباسی نے کہا کہ آپ کہہ دیں کہ ن لیگ اس الیکشن میں 40سیٹیں جیتی ہیں جس پر میاں جاوید لطیف نے کہا آپ بتائیں کہ کیا ان انتخابات میں تحریک انصاف کی سہولت کاری نہیں کی گئی؟ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میاں نوازشریف کی جیت کو انہیں لوگوں نے مشکوک بنایا جنہوں نے میرے حلقے میں فارم 45 اور فارم 47 بدلے۔

کاشف عباسی نے پوچھا آپ کو کوئی شک یا ڈر نہیں ہے اور آپ جیتے ہوئے ہیں تو ٹربیونلز میں سٹنگ جج کی جگہ ریٹائرڈ جج لانے کی قانون سازی کیوں کی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنسز کیوں دائر کیے جا رہے ہیں؟ NA-114 اور NA-115 کے حلقے کھول کر دیکھ لیں آپ کو پتا لگ جائے گا کہ ملک بھر میں کیسے پک اینڈ چوز کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1811071141621936291
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان میں 35 سال تک جو مصیبتیں سہیں، جو زیادتیاں ان سے کی گئیں، پاکستان کے مفاد میں وہ خاموش رہے، زبان نہیں کھولی۔ پاکستان کے مفاد میں یہی ہے کہ نوازشریف کو خاموشی توڑ کر بتانا چاہیے کہ پاکستان میں کون سے ممالک مداخلت کرتے رہے، پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے کیلئے کون سے ممالک فنڈنگ کرتے رہے اور کس کس نے یہاں کندھے پیش کیے۔

نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے کیا فیصلے لیے جاتے رہے ہیں؟ اور طاقتور لوگوں نے اپنی ایک بوٹی کھانے کے لیے پوری گائے کس طرح ذبح کی؟ اس کے بعد انتخابات کروا لیں۔ میرے بولنے سے فرق نہیں پڑے گا جب تک کہ آپ دنیا کو نہیں بتائیں گے کہ سی پیک کی وجہ سے نوازشریف کو سزا کون سے قوتوں نے دلوائی اور انہیں حکومت سے نکلوایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کا بینیفیشری عمران خان تھا جس پر کاشف عباسی نے کہا کا پہلا حصہ اسے بنا لیں، نو کانفیڈنس کا بینیفیشری نوازشریف ہے اسے انویسٹی گیشن کا دوسرا حصہ بنا لیں اور اگلے حصے میں یہ کر لیں کہ آپ نے کیا ڈیلز بنائیں؟ فارم 47 کی حکومت کس نے بنائی؟ عمران خان کی سزا کا بھی بتائیں کہ کس نے کروائی؟
https://twitter.com/x/status/1811075754882412677 https://twitter.com/x/status/1811079319881413099 https://twitter.com/x/status/1811299204624482342
 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
under arrangement bhi le hay to PMLN ne hi le hay na, Shahbaz sharif PM, Maryam Safdar CM, or kia chahiey, ye kuch log PMLN ne sirf isi bakwaas kay liey rakhey hain keh logo ko jhoot bolein or logo ko dhoka dein keh ye hamari government nahi hay. Poori sharif family or baqi PMLN iqtidaar enjoy kar rahi hay,
Ye samjhtey hain awaam bewaqoof hay, 8 May ko awaam ne bata dia tha keh awaam kia hay
 

Back
Top