موٹر وے پر سفر پھرسے مہنگا ہو گیا،ٹول ٹیکس میں اضافے پر عوام کاشدید ردعمل

22mtorwaytolltaxincrease.png

وفاقی حکومت نے موٹروے پر سفر کرنےو الے شہریوں سے ٹیکس کی مد میں مزید رقم حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایم ون پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پشاور کے درمیان قائم موٹروے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں سے وصول کیے جانے والے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ون پر سفر کرنے والی کار کے ٹول کو 240 سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا ہے جبکہ وین ویگن کا ٹیکس ڈیڑھ سو روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے ساڑھے پانچ سو روپے ہوگیا ہے۔

ایم ون پر سفر کرنے والی کوسٹر، منی ٹرک کا ٹول ٹیکس پہلے 550 روپے تھا جو ڈیڑھ سو روپےاضافے کے بعد 700 روپے ہوگیا ہے جبکہ بس کا ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھ کر 1000روپے ہوگیا ہے۔

ٹرک والوں کو 1040 روپے کےبجائے اب 1300 روپے، ٹریلر کے ڈرائیورز کو 1270 کے بجائے 1500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

ٹول ٹیکس میں اضافے پر صحافیوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عوام پر مزید بوجھ قرار دیا۔

احمد خان اورکزئی نے کہا کہ ایک طرف موٹروے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجبکہ اس کا جگا ٹیکس بڑھتا ہی جارہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1807301611321950234
عامر سعید عباسی نے کہا کہ پاکستان جیسا ایلیٹ کیپچر ملک کہیں نہیں ہوگا، یہاں موٹروے ٹول ٹیکس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، یو اے ای و دیگر ممالک سے سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ایئر ٹکٹس پر بھی ٹیکس دینا ہوگا تاکہ اشرافیہ مفت سفر کرسکے۔

https://twitter.com/x/status/1807336625380225417 ایک صارف نے کہا کہ یکم جولائی سے اراکین اسمبلی کے بیرون ملک بزنس کلاس ٹکٹ کو پچیس سے بڑھا کر تیس کردیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی پر افسران کا ٹیکس معاف کردیا گیا ہے مگر عوام کو موٹروے اور قومی شاہراہوں پر سفر کرتے ہوئے تیس فیصد اضافی ٹول دینا ہوگا، اراکین اسمبلی کو یہ ٹیکس بھی مکمل طور پر معاف ہے۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Pori dunia main air travel sasta hay. India bangladesh srilanka in kay airfares are cheap from western countries but Pak atleast 600-800$ expensive hay un se. Abbb yah aurr bhe expensive hoo ga