
ملک بھر کے عوام مہنگائی سےجہاں عوام تنگ ہیں وہیں ایف بی آر افسرز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے، آئندہ مالی سال2023-24 کیلیے بجٹ سازی کے اہم موقع پرمہنگائی کے ستائے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور ماتحت اداروں کے افسروں نے کام سے معذرت کردی۔
ایف بی آرہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ افسروں کی جانب سے تیس جون تک چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کی ردی جمع ہوگئی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے افسروں کی جانب سے ایف بی آر کو چھٹیوں کیلیے ارسال کیے جانیوالے خطوط میں کہا گیا آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم تنخواہ میں گزارہ مشکل ہوگیا۔
ان لینڈ ریونیو افسر وں کی چھٹیوں پر جانے کی زیادہ درخواستیں ایل ٹی او لاہور کی جانب سے دی گئی ہیں، گذشتہ چند ماہ سے اپنے سینئرز کو مشکلات سے آگاہ کیا جارہا ہے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے ہر طقبے کو ہی متاثر کررکھا ہے،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہاہے، شہریوں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fbdhaahsiah.jpg