wasiqjaved
Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan's first Sikh Journalist Harmeet Singh threatened to leave country
Click here to Subscribe to Harmeet Singh's YouTube Channel
بس یہی آخری آپشن تھی کیا؟
میرا خیال ہے کہ آئین پاکستان کے راگ تو تقریباً سب ہی لوگ آلاپتے رہتے ہیں مگر اس کو شاید پڑھا بہت کم لوگوں نے ہے کیونکہ ہمارا آئین تو اتنا اچھا ہے کہ یہ نہ صرف مذہبی آزادی دیتا ہے بلکہ حق رائے دہی بھی دیتا ہے لیکن آج شاید آئین پاکستان کے تناظر میں اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کا کام عروج پر ہے اور جونہی کوئی صدا بلند کرتا ہے تو اس کا گلہ گھونٹنے کا نیا فارمولا پہلے سے تیار ہوتا ہے پاکستان کے ایک چینل نے ایک سکھ اینکر کو اپنے ساتھ منسلک کیا اور بہت واویلا مچایا گیا کہ ہمارے چینل میں تو سکھ بھی کام کرتے ہیں اور اس بات کو بے حد پذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ چینل نے اپنا نام کیش کرایا مگر اس سکھ اینکر نے ایک ٹویٹ کیا جو کہ کسی خاتون کو ناگوار گزرا جس پر اینکر نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ ٹویٹ کو بھی ڈلیٹ کر دیا مگر بات یہاں پر ختم نہ ہوئی اور اس خاتون نے چینل کو اللہ جانے کیا دھمکی دی کہ ایک زندہ اور جیتا جاگتا ٹی وی چینل اس اینکر یعنی ”ہرمیت سنگھ“کو نوکری سے فارغ کرنے کا پروانہ جاری کرنے پر مجبور ہو گیا جبکہ اگر چینل چاہتا تو اس بات کی وضاحت دے کر اینکر کو کام جاری رکھنے کی تلقین کر سکتا تھا۔
خیر جو بھی ہوا ایسا بالکل نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ جب کوئی شخص آپ کے ادارے کیلئے خدمات انجام دے تو اسے اس طرح سے فارغ کرنا نہ صرف اس کی توہین ہے بلکہ چینل اپنا آپ بھی دکھایا کہ بس اس کی اتنی ہی اہمیت ہے۔
میں ”ہرمیت سنگھ“کو نوکری سے فارغ کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xLqXRcc/harm1hh111.jpg
Last edited by a moderator: