میٹرک کے بعد نویں جماعت کے نتائج میں بھی لاہور بورڈ طلبا پر مہربان

3board.jpg

لاہور کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک بعد نویں جماعت کے نتائج میں بھی سیکڑوں بچوں کو 100 فیصد نمبر دے کر خوش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے جن کے مطابق سینکڑوں طلبا ایسے ہیں جن کو 100 فیصد نمبر دیئے گئے ہیں۔ ان طلبا کو 505 میں سے 505 ہی نمبر دے دیے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ نے بتایا ہے کہ اس سال نویں جماعت کے نتائج کی شرح 99.35 فیصد رہی ہے، 2 لاکھ 97 ہزار 397 بچوں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 2 لاکھ 55ہزار729 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔


ادھر فیصل آباد کے تعلیمی بورڈ کے نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جہاں کامیابی کا تناسب 99.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔ یہاں ایک لاکھ 67ہزار 542 طلبا امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر کو جب میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو طلبا کی حیرانی کی کوئی حد ہی نہیں تھی کیونکہ اس بار متعدد طلبا کو 100 فیصد نمبر دے کر کامیاب کیا گیا تھا۔ میٹرک کے نتائج میں لاہور بورڈ سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبا کی تعداد 707 تھی۔

بورڈ کے مطابق امسال امتحانات میں تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا تھا کوویڈ پالیسی کے تحت صرف انہی بچوں کو فیل کیا گیا تھا جو امتحانات میں غیر حاضر تھے۔
 

Back
Top