
سابق ایم پی اے رنگیز خان کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا ابھی ابھی دوبارہ پیش کرو وگرنہ گھر نہیں جاؤں گا ۔
جس پر رنگیز خان کو دوبارہ پیش کیا گیا اور انسپکٹر نے عدالت سے معافی مانگی ۔ اسکے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر اور رنگیز کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا
بعدازاں عدالت نے حکم دیا کہ اسد قیصر اور رنگیز خان کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے عدالت کے فیصلے کی کیوں خلاف ورزی کی گئی، ہائی کورٹ کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، اگر قانون کی پاسداری نہیں ہو گی تو پھر جنگل کا قانون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار ہونے والے رنگیز خان کو عدالت پیش نہ کیا جاتا تو میں آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیتا،اگر میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے اس کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1687443826955436033
اس سے قبل اسد قیصر نے کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائی کورٹ میں موجود ہے اور مجھ سمیت تحریک انصاف کے ایم این اے 2 گھنٹے سے پشاور ہائی کورٹ میں محصور ہیں۔صوابی سے سابق ایم پی اے حاجی رنگیز کو گرفتار بھی کر لیاگیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سی سی او پشاور کو طلب کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1687368382105133056
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ashaiahshaa.jpg