میں دیکھتا ہوں کہ وزیراعلیٰ کیسے منرل بل پر اختیار نہیں دیتے۔ فیصل کریم

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے۔

گورنر نے کہا کہ پرامن خیبرپختونخوا ترقی کی ضمانت ہے، مائنز اینڈ منرلز کانفرنس خیبرپختونخوا کا مستقبل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکہہ رہے ہیں کہ میرے وزرا چور ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخو امیں کرپشن ہورہی ہے،صوبے کی ترقی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق کابل کادورہ کررہے ہیں،افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،افغان سرزمین سے سی پیک پر حملے بند ہونے چاہئیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چنددن میں یا تووزیراعلیٰ گنڈاپورکی نوکری جائے گی یا بل پاس کریں گے،میں دیکھتاہوں کہ وزیراعلیٰ کیسے منرل بل پراختیار نہیں دیتے۔

Source
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کیوں جی کنڈلی صاب! اپنی بچپن کی عادات کے مطابق آپ جناب یہاں بھی اپنی دھوتی کاندھوں تک اونچی کرکے میدان میں تشریف لے آئیں گے کیا؟؟؟
 

Back
Top